ٹیم انڈیا کے سامنے دفاعی چمپئن انگلینڈ کا چیلنج

تاثیر،۲۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ ، 28اکتوبر:ہندوستانی ٹیم کو اتواریعنی آج انگلینڈ سے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ اٹل بہاری ایکنا اسٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ وہیں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچنا چاہے گی۔ جبکہ دفاعی چمپئن انگلینڈ ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں زندہ رکھنے کی نیت سے میدان میں اترے گی۔ لیکن کیا اس میچ میں بارش ہوگی؟ اتوار کو لکھنؤ کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو لکھنؤ میں درجہ حرارت 32 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ شائقین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس کے علاوہ نمی کا تناسب 40 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔وہیں اگر پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو ہندوستانی ٹیم 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کے 5 میچوں میں صرف 2 پوائنٹس ہیں۔ اس ٹیم کو اب تک 4 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وہ 1 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقہ کے 6 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی ٹیم کے بھی 10 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم بدستور ٹاپ پر ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے ٹاپ پر پہنچ جائے گی۔