تاثیر،۲۸ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج روہتاس ضلع کے دریگاؤں تھانہ کے تحت نیشنل ہائی وے 2 پر واقع اسمردھی ہوٹل کے قریب بسکٹ سے لدے ایک ٹرک میں آگ لگنے سے جل کر ہوگئے راکھ، موقع پر موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن تمام کوششیں رائیگاں ہو گئیں ۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا تھا ۔ ٹرک کے ڈرائیور سوریہ کمار نے بتایا کہ ہم ٹرک کو سڑک کے کنارے ہوٹل کے پاس کھڑا کر کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کی چنگاری سے ٹرک میں آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں پورا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ ٹرک پٹنہ سے موہنیا جا رہا تھا جس پر تقریباً 5 سے 6 لاکھ روپئے کے بسکٹ لدے ہوئے تھے ۔ واقعہ کی اطلاع دریگاؤں پولس تھانہ کو دی گئی، ٹرک مالک اور پولس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

