کانگریس ہندو مخالف پارٹی ہے:سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ

ایس ایم حسن، تاثیر ،1 نومبر

لکھنؤ\راجستھان، یکم نومبر: نومبر کے مہینے میں ملک کی 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریاستی سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ انتخابات کی مہم چلانے راجستھان پہنچ گئے۔ جہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کو ہندو مخالف قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر مسئلے کا نام کانگریس ہے، راجستھان میں سنتوں کے آشرم کو گرا دیا گیا ہے۔ راجستھان میں بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ جب کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے، مافیا اور مجرموں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد سب کا تعاون اور سب کی ترقی ہے۔