لندن میں مقیم ڈاکٹر خورشید عالم کو کنگ چارلس تھرڈ نے اعزاز سے نوازا

تاثیر،۲  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لندن ، 2 نومبر (نمائندہ ) ہندوستانی وراثت کے نمائندہ اور لندن میں رہائش پذیر ڈاکٹر خورشید عالم کو ہیلتھ کیئر، تنوع ؍ مساوی مواقع کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے لئے ہز میجسٹی، دی کنگ چارلس III، برتھ ڈے آنرز، 2023 میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای) کے افسر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خورشید عالم گزشتہ تین دہائیوں سے میں برطانیہ میں تعلیم اور تربیت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔فی الحال وہ اکیڈمی فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ٹریننگ یو کے انٹرنیشنل کے او بی ای چیئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


اس موقع پرڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے’’ میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور عوامی اداروں اور رضاکارتنظیموں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہےاور سبھی طبقات کے لئے مطلوبہ تبدیلیاں اور بہتر نتائج لانے کے لئے کام کرنا جاری رکھوں گا۔ میں یہ اعزاز عطا کرنے کے لئے ہز میجسٹی، کنگ چارلس III کا بے حد شکر گزار ہوں۔