تاثیر،۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جے پور، 03 نومبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راجستھان میں مبینہ طور پر ہزاروں کروڑ روپے کے جل جیون مشن اسکیم گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں آج بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کی ٹیموں نے صبح 8 بجے جے پور میں واٹر سپلائی کے وزیر مہیش جوشی اور واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کے اے سی ایس سبودھ اگروال سمیت کئی افسران کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی کی ایک ٹیم نے سکریٹریٹ پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
کچھ ہفتے قبل ای ڈی نے اس معاملے سے جڑے ٹھیکیداروں اور دیگر لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ اس کے بعد 2.5 کروڑ روپے کی نقدی اور سونے کی ایک اینٹ (تقریباً ایک کلو وزنی) برآمد ہوئی۔ ای ڈی کی کارروائی سے افسران میں افراتفری کا ماحول ہے۔ کانگریس کے کئی لیڈروں کے ٹھکانوں پر پہلے بھی چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ ایم پی کروری لال مینا نے اس بدعنوانی سے متعلق تمام ثبوت ای ڈی کو دے دیے ہیں۔
مہیش جوشی نے کہا کہ وہ کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے۔ ای ڈی غیر جانبداری سے تحقیقات کرے ۔ سبھی جانتے ہیں کہ ای ڈی انتخابی ماحول میں کیوں سرگرم ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کے سکریٹریٹ آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

