تاثیر،۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
مدھو بنی،3؍نومبر(محمد کریم اللہ)گذشتہ دنوں گاندھی میدان میں بی پی ایس سی اساتذہ کی تقرری معاملہ میں تیجسوی یادو کے بیان ،یہ چٹ پٹ اور جھٹ پٹ والی سرکار ہے ، چٹ سے فارم بھر ئے، پٹ سے امتحان دیجئے اور جھٹ سے نوکری لیجئے ۔ اس بیان پر جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے طنز کستے ہوئے کہا کہ جو دانشور لوگ ہیں ، جو تجربہ کار لوگ ہیں وہ آپکو بتائیں گے کہ جب بھی آپ جھٹ پٹ اور شارٹ کٹ کرتے ہیں تو آپ زندگی میں کچھ نہیں پاتے ہیں۔لیکن تیجسوی یادو جیسے لیڈرسے آپ اس سے زیادہ کیا امید کر سکتے ہیں ۔ انھوں نے بھی اپنی زندگی میں سب کچھ جھٹ پٹ ہی پایا ہے۔سماج کیلئے کچھ کیا نہیں ہے۔ اپنی کچھ صلاحیت نہیں دکھائی ہے ۔انھوں نے کسی شعبہ میں ہمت، اپنی صلاحیت نہیں دکھائی ہے۔لالو یادو کے لڑکا ہیں تو جھٹ پٹ کرسی پر بیٹھ گئے اور بغیر بہار کو سمجھے اسے سدھار نے کی بات کر رہے ہیں۔

