وجیلنس بیداری ہفتہ

تاثیر،۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 3 نومبر: سینٹرل وجیلنس کمیشن (سی وی سی)، حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات نے وجیلنس بیداری ہفتہ منایا جس کے تحت شعبہ اقتصادیات کے چیئرمین پروفیسر شہروز عالم رضوی نے اساتذہ اور عملہ کے اراکین کو دیانتداری و ایمانداری کا حلف دلایا۔ پروفیسر رضوی نے دیانتداری کا حلف اٹھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور بہبود کے لئے بدعنوانی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔