تاثیر،۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بنگلور ، 4نومبر:بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کھیلا گیا، اس میں میچ میں پاکستان نے پہلے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا ، لیکن کپتان بابراعظم کا یہ فیصلہ پاکستانی ٹیم کے حق میں درست ثابت نہیں ہوا ۔ بنگلور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا اور قومی ٹیم کو 402 رنز کا ہدف دیا۔
بارش سے متاثرہ اس میچ میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور قومی ٹیم ڈی ایل میتھڈ کے باعث 21 رنز سے جیت گئی۔ اس سے قبلنیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ورلڈ کی بیسٹ گیندبازی اٹیک کی جم کر دھنائی کر ڈالی ۔ جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دس اور میں 90رن لٹادیئے، ورلڈ کپ کی تاریخ میںشاہین شا ہ آفریدی پاکستان کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔ جبکہ حارث رؤف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیئے۔اسی میچ میں شاہین شاہ نے 10 اوورز میں 90 رنز دے کر ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے 2019ء میں بھارت کیخلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیئے تھے۔میچ میں شاہین آفریدی، حسن علی، محمد وسیم اور حارث رؤف نے دس دس اوورز کرائے جبکہ افتخار احمد نے 8 اور آغا سلمان نے 2 اوورز کرائے۔شاہین آفریدی 90 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ حسن علی نے 82 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔افتخار احمد نے 55 اور حارث رؤف نے 85 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی،وہیں محمد وسیم نے 60 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ آغا سلمان کوئی وکٹ نہ لے سکے۔نیوزی لینڈ کے بلے باز میں بالخصوص ہند نژاد نیوزی لینڈ بلے باز رچند روندرا نے سنچری ، جبکہ کپتان ولیم سن نے 95رن کی شاندار اننگر کھیلی ۔ وہیں جواب میں پاکستانی ٹیم بھی مزاحمت کرتے ہوئے دو بدو جواب دے رہی ہے ، اوپنر فخر زمان نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126رن بنائے ، جس میں 11فلک بوس چھکے اور 8چوکے شامل ہیں ،جبکہ کپتان بابراعظم نے نصف سنچری بناتے ہوئے 66رن بناکر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

