تاثیر،۵ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد ،5نومبر:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت بھی اسی روز ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو اپیل میں نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے 5 اگست کو سنائی گئی سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے بعد ضمانت پر ہیں۔190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت بھی اسی روز ہو گی۔احتساب عدالت نے عمران خان کی عدم حاضری پر ضمانت درخواستیں خارج کر دی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

