سپر 7 فٹ بال لیگ: افتتاحی میچ میں بھگت سنگھ ایف اے۔ ڈائنامک ایف اے کو 2-1 سے شکست دی

تاثیر،۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 نومبر: اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز (دہلی یونیورسٹی) کے سپر 7 فٹ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں بھگت سنگھ ایف اے۔ ڈائنامک کو 2-1 سے شکست دی۔ بھگت سنگھ ٹیم کی طرف سے مناو اور سورج نے ایک ایک گول کیا جبکہ ڈائنامک کی طرف سے واحد گول کیشو نے کیا۔میچ سے قبل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر سندیپ تیواری، پروفیسر للت شرما اور پروفیسر گوری چکرورتی نے تمام ٹیموں کی بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔دن کے دیگر میچوں میں سچدیوا پبلک اسکول اے نے جی ایم پی ایس کے ساتھ 2-2 سے ڈرا کیا۔ سچدیوا پبلک اسکول کی جانب سے ریحان اور تشار نے ایک ایک گول کیا۔ جی ایم پی ایس کے لیے جیتندر اور اکشت نے ایک ایک گول کیا۔سچدیوا گلوبل اسکول دوارکا نے سچدیوا پبلک اسکول بی کو 2-1 کے اسکور سے شکست دی۔ سمیر (سچدیوا پبلک اسکول بی) اور روہن اور پریانش (سچدیوا گلوبل اسکول) نے گول اسکور کیے۔بالرز ایس اے اور یوتھ ایف اے۔ میچ 1-1 کے اسکور سے ڈرا ہوگیا۔ امان (بالرز ایس اے) پرنس (یوتھ ایف اے) نے ایک ایک گول کیا۔ ڈائنامک ایف اے نے لیگ کے اپنے دوسرے میچ میں ہیریٹیج اسکول روہنی کو 3-0 سے شکست دی۔ میچ میں پارو، کیشو اور کن نے گول کئے۔