بیگوسرائے میں شراب اسمگلروں کا پیچھا کرنے کے دوران ایکسائز پر حملہ، بائک سے ٹکر مار کر کیا زخمی

تاثیر،۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بیگوسرائے، 6 نومبر:بہار کے بیگوسرائے میں شراب اسمگلروں کے حوصلیبلند ہیں جس کے نتیجے میں شراب اسمگلروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں شراب اسمگلنگ کی اطلاع پر پہنچی محکمہ ایکسائز کے ایک پولیس اہلکار پر شراب اسمگلروں نے حملہ کر دیا۔ اسمگلروں نیپیچھا کرر ہے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی پولیس اہلکار صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
واقعہ نگر تھانہ علاقے کے اسٹیشن روڈ پر پیش ا?یا۔ معلومات کے مطابق ایکسائز پولیس گذشتہ رات ٹرین سے شراب اتارے جانے کی اطلاع پر چھاپہ ماری کے لیے پہنچی تھی۔ تقریباً پانچ موٹر سائیکل سوار شراب اسمگلروں نے ایکسائز پولیس پر حملہ کیا، انہیں اپنی موٹر سائیکل سے ٹکر مار دی اور شراب لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔حالانکہ اس معاملے میں ایک شخص کی گرفتاری بتائی جاتی ہے۔
اس واقعہ میں زخمی کانسٹیبل کی شناخت دیپک کمار کے طورپر ہوئی ہے۔ دیپک کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ شراب اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں جب وہ ان لوگوں کا پیچھا کر رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار اسمگلروں میں سے ایک نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد زخمی دیپک کمار کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔