تاثیر،۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کشن گنج 6 نومبر (آفتاب عالم)
قرطبہ انسٹیٹیوٹ جو کہ دینی و عصری تعلیم کا حسین سنگم ہے جہاں پر مستقبل کے قائدین و رہنماؤں کو سماج و ملک کی تعمیر نو کیلئے تیار کیا جاتا ہے، دینی و مادی علوم اور قائدانہ صلاحیت اور دیگر ہنر و فنون سے طلبہ کو مزین کیا جاتا ہے، طلبہ کی تحریری و تقریری صلاحیت اور فکری ارتقاء، قوم کے مسائل کا حل، دیگر سماجی و ثقافتی اور کلچرل علوم و فنون میں مہارت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سالانہ مسابقتی پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں، امسال ادارہ ہذا کے تمام طلبہ کو چار ٹیموں میں بانٹ کر ان کے ما بین مختلف اور متنوع علوم و فنون پر مسابقہ بنام حفاری ۲۰۲۳ ” Hafari 2k23″ Mining the Heritage نام سے موسوم مغلیہ سلطنت و دہلی سلطنت کے دارالحکومت “اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، عظیم آباد (پٹنہ بہار)، دولت آباد (مہاراشٹرا) اور شاہجہاں آباد (پرانی دہلی) ان ناموں پر چار ٹیم میں طلبہ کو بانٹ کر مسلسل پانچ دن صبح تا شام تقریبا 236 آرٹس اور اسپورٹس (Arts and Sports) کے مسابقات ہوئے، جسکا آخری اختتامی پروگرام بروز اتوار رات نو بجے عمل میں طلبہ کی محنت و کاوش کا سراہا گیا اور اس میں ان مسابقات کے نتائج کا اعلان ہوا، ادارہ کے پرنسپل سید مدثر ہدوی نے استقبالیہ کلمات اور پروگرام کا تعارف پیش کیا اور مہمان خصوصی جناب وثیق الرحمن صاحب(بہادور گنج نگر پالیکا چیئرمین) نے اس آخری اختتامی پروگرام کا افتتاح کیا اور Arts fest میں اول ، دوم مقام حاصل کرنے والی ٹیم حسب ترتیب اورنگ آباد، دولت آباد کو المرجان ٹرافی و انعامات سے نوازا اور مبارکبادیاں پیش کی۔ ٹھاکر گنج ضلع پارشد نوجوان سیاستداں جناب فیضان صاحب نے طلبہ سے پر جوش خطاب فرمایا اور Sport میں پہلا ، دوسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم حسب ترتیب دولت آباد اور اورنگ آباد کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا، ادارہ ہذا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب سعید ہدوی صاحب نے صدارتی خطاب اور مسابقتی پروگرام کا فائنل نتائج کا اعلان کیا۔ جناب عاصم سعید ہدوی (انگلش لیکچرار ادارہ ہذا ) نے نظامت فرمائی، ان تمام مسابقتی پروگرام کے چیف انچارج جناب مبشر ہدوی و اکمل ہدوی صاحبان اور اسٹوڈنٹ انچارج شاداب رضا، شباب راہی نے بڑے اچھے نظم و نسق اور اچھوتے انداز میں اس پروگرام کو چلایا، زینت اسٹیج جناب قاری اسعد رضا صاحب، جناب امجد پرویز صاحب، جناب خورشید جمال صاحب و دیگر سماجی و سیاسی کارکنان موجود تھے۔ آخر میں اختتامی اجلاس صلاة و سلام سے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ۔

