تاثیر،۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
شاجاپور، 7 نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان بدل گیا ہے۔ کاشی وشوناتھ ہو، مہاکال لوک ہو، کیدار دھام، ہر جگہ ایک الگ ہی احساس ہوتا ہے۔ اگر ملک اور ریاست کو ترقی کی راہ پر ا?گے بڑھانا ہے تو بی جے پی کی جیت ضروری ہے۔ ترقی کے لیے ڈبل انجن والی حکومت کی ضرورت ہے۔یہ باتیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ا?دتیہ ناتھ نے انتخابی دنگل کے درمیان منگل کو شاجاپور کی شجاعل پور سیٹ پر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہندوستان کے 142 کروڑ عوام کو ایک خاندان سمجھتے ہیں۔
اگر آپ کاشی وشوناتھ جائیں تو آپ کو نئی کاشی دیکھنے کو ملے گی۔ اگر آپ کیدارپوری جاتے ہیں تو آپ کو بھگوان کیدارناتھ کے شاندار درشن ملتے ہیں۔ جب آپ اجین کے مہاکال لوک میں آتے ہیں تو آپ کو ایک نیا احساس ہوتا ہے۔ اب ایودھیا پوری بھی تیار ہے۔ آنے والے 22 جنوری کو، بھگوان رام للا کو ایودھیا کے عظیم الشان مندر میں بٹھایا جائے گا۔ کانگریس کا نام ہی مسئلہ ہے۔ ملک میں نکسل ازم، انتہا پسندی اور بدعنوانی کی ذمہ دار کانگریس پارٹی ہے۔ کانگریس ملک کے بچوں کو اکبر مہان (عظیم) پڑھاتی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی چھترپتی شیواجی اور مہارائن پرتاپ مہان پڑھاتی ہے۔ کانگریس کے لیے ہندوستان کی تاریخ صرف نہرو سے شروع ہوتی ہے۔ کانگریس لیڈر خود کو حادثاتی قرار دیتے ہیں۔ ایک حادثہ ہوا اور کانگریسی پیدا ہوئے۔ کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے بھگوان رام اور شری کرشن کے وجود سے بھی انکار کیا تھا۔
یہاں انہوں نے بی جے پی امیدوار اندر سنگھ پرمار کی حمایت میں جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران اسٹیج سے تقریر کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ میں اتر پردیش کی سرزمین سے ا?یا ہوں۔ اترپردیش کو بھگوان شری رام، بھگوان کرشنا اور شیو کا ا?شیرواد حاصل ہے۔ ا?ج ملک میں دو نظریات کام کر رہے ہیں۔ ایک طرف رام بھکت ہیں اور دوسری طرف رام مخالف ہیں۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بھگوان رام اور کرشن کے وجود کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس اپنی تاریخ پنڈت جواہر لال نہرو سے مانتی ہے۔مودی جی نے ملک کو بہت سی کامیابیاں دیں۔ مودی کی قیادت میں ہندوستان میں مسلسل ترقیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ آج ہندوستان بدل رہا ہے، کاشی میں نئے کاشی دھام، اجین میں مہاکال لوک کا درشن ایک نیا احساس کراتا ہے۔ ہندوستان کو بدلنے کا 500 سال کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ رام للا 22 جنوری کو ایودھیا میں پی ایم مودی کی قیادت میں وراجمان (نصب) ہورہے ہیں۔ ا?ج کا ہندوستان بحران کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ مودی جی، شیوراج جی نے بحران میں لوگوں کا ساتھ دیا۔ یوگی نے کہا کہ اگر ہندوستان کے ثقافتی ورثے کو شاندار بنانا ہے تو ڈبل انجن والی حکومت دوبارہ ا?نی چاہیے۔ اس دوران بی جے پی کے امیدواروں سمیت پارٹی کارکنان، حامیوں اور عام ووٹروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

