کریم سٹی کالج شعبہ بزنس ایڈ منسٹریشن ساکچی جمشید پور کے ذریعے فریشر پارٹی کا انعقاد

تاثیر،۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جمشید پور۸؍ نومبر (شاکر عظیم آبادی)جمشید پور کے ساکچی میں واقع کریم سٹی کالج کے بزنس ایڈمنسٹریشن شعبہ میں فریشر پارٹی ۲۰۲۳ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ تقریب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ریاض نے طلباء و طالبات کو ان کے حلقہ میں مہیا مجالس اور کالج کے ذریعے عطا کئے جانے والے مختلف مواقع کی جانکاری دی ۔ شعبہ جات ڈاکٹر آفتاب عالم نے طلباء و طالبات کے لئے دلفریب باتیں کیں تاکہ ان کا مستقبل درخشاں ہو ۔ پروگرام میں مہمانوں کا استقبال گلدستہ دے کر کیا گیا ۔ فریشر پارٹی میں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا ھیا ۔ ریمپ واک میں طلباء و طالبات میں دلچسپی دیکھی گئی ۔ اس میں مسٹر فریشر کا خطاب ارچت شری لوک اور جبکہ مس فریشر کا خطاب مہر فاطمہ کو عطا کیا گیا اس کے علاوہ شاعری پروگرا م میں طلباء و طالبات نے اپنے جذبات کو لفظوں میں پیش کیا ۔