تاثیر،۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 08 نومبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے منگل کے روز اسمبلی میں دیے گئے بیان پر ہنگامہ ہے۔ ان کیدفاع میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے کہا کہ یہ غلطی سے نتیش کمار کے منہ سے نکل گیا۔ نتیش نے اب معافی مانگ لی ہے۔ یہ بھی کہا کہ ہنگامہ کرنا بی جے پی والوں کا کام ہے۔بدھ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رابڑی دیوی نے کہا کہ غلطی سے نتیش کمار کے منہ سے ایسی بات نکل گئی، جس کے لیے انہوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔ اپوزیشن (بی جے پی) کو ایوان کو چلنے دینا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ کو اپنے الفاظ پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی بات کا بتنگڑ بنادیتے ہیں۔
اسمبلی میں منگل کے روزشرح پیدائش پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مرد اور عورت کے تعلقات پر تبصرہ کیا تھا۔ اس پر اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اس پر ملک بھر کے رہنماو?ں کی جانب سے ردعمل سامنے ا?یا ہے۔ لوگوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے نتیش کمار کو بھی نشانہ بنایا اور خوب تنقید بھی ہوئی۔
دوسری جانب اس بیان کی تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز معافی مانگ لی۔ انہوں نے ایوان میں کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ جب لڑکیاں تعلیم یافتہ ہوئیں تو بہار میں شرح پیدائش کم ہونے لگی۔

