تاثیر،۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بنگلور ، 9نو: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کو نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 وکٹ کھو کر جیت حاصل کر لیا۔ اس سے قبلپہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکا کی ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ اس ٹیم کو پہلا جھٹکا 3 رنز کے اسکور پر لگا۔ اسی دوران سری لنکا کے دوسرے بلے باز 30 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے کوسل پریرا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ کوسل پریرا نے 28 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اوپنر پتھم نشانکا نے 8 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ کوسل مینڈس 7 گیندوں پر 6 رنز بنانے کے بعد واک آؤٹ ہوئے۔ سمیر وکراما نے 2 گیندوں پر 1 رن بنایا۔ اس کے بعد اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دھننجے ڈی سلوا اور چمیکا کرونارتنے نے بالترتیب 8، 16، 19 اور 6 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم کے 7 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔تاہم نچلے آرڈر کے بلے باز مہیش تکشینا نے جدوجہد ضرور دکھائی۔ مہیشتکشینا نے 91 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ دلشان مدھوشنکا نے 48 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ اس طرح مہیش تکشینا اور دلشان مدھوسنکا کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت ہوئی۔ جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم 171 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکن ٹیم 150 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے گی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب بولر رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح ہو کہ نیوزی لینڈ کے 8 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں،اس ٹیم نے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ اسے 4 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکن ٹیم نے 8میچز کھیلے ہیں جن میں اسے 2میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ 6میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیوزی لینڈ 8 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ جبکہ سری لنکن ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر ہے۔تادم تحریر نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت کے دہانے کے قریب پہنچ چکی ہے، جیت کے لیے محض 10رنوں کی ضرورت ہے۔

