تاثیر،۱۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بیگوسرائے، 10 نومبر: محکمہ تعلیم بہار کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے اسکولوں کے لیے بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اساتذہ کی تقرری کی جاتی ہے۔ جو اساتذہ دیہی علاقوں میں نہیں رہ سکتے، وہ نوکری چھوڑ دیں۔
جمعرات کی رات بیگوسرائے پہنچتے ہی کے کے پاٹھک سب سے پہلے تقریباً 9:30 بجے شاہ پور ڈائٹ سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے نئے ٹریننگ لے رہے بی پی ایس سی پاس اساتذہ سے بات چیت کی۔ افسران کے ساتھ پہنچے کے کے پاٹھک نے خطاب کے بعد ڈائٹ کے مختلف انتظامات کو دیکھا، معائنہ کیا اور تبادلہ خیال کیا اور عہدیداروں کو ہدایات دیں۔
اس کے بعد کے کے پاٹھک ڈی ایم روشن کشواہا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر شرمیلا رائے اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ پی ٹی سی وشنوپور پہنچے۔ یہاں انہوں نے زیر تربیت نومقرر اساتذہ سے بھی بات چیت کی۔ تربیتی انتظامات اور دیگر امور کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے پی ٹی سی کا معائنہ بھی کیا۔
دونوں جگہوں پر نئے تعینات اساتذہ کے ساتھ بات چیت میں کے کے پاٹھک نے کہا ہے کہ ٹریننگ ختم ہوتے ہی آپ سب کو جوائننگ لیٹر مل جائے گا۔ تقرری نامہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں کمپیوٹر کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ جس میں کہیں سے کوئی خلل نہیں آسکتا۔ کمپیوٹر فیصلہ کرے گا کہ آپ کو کس گاو?ں میں جانا ہے۔ آپ سب کی تقرری دیہی علاقوں کے اسکولوں میں کی جائے گی۔
کے کے پاٹھک نے سب سے ان کی اصل رہائش کے بارے میں معلومات لی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ٹیچر مقرر ہیں، ملازم نہیں۔ آپ نے اپنی ذہانت، اپنی قابلیت اور اخلاص کا ثبوت دیا ہے۔ گاو?ں میں رہنا پڑتا ہے، یہ ان لوگوں کے لیے نوکری نہیں ہے جو گاو?ں میں نہیں رہ سکتے، ایسے لوگ اب بھی نوکری چھوڑ دیں۔ آپ کی تعیناتی سے گاو?ں کے لوگوں میں جوش و خروش ہے۔ پوری ریاست کے تمام گاوں میں لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے انگریزی اسکولوں سے بہتر تعلیم دیہات کے اسکولوں میں دی جانی چاہیے جس کی وجہ سے بچے یہ کہنا شروع کر دیں کہ بہتر تعلیم کے لیے سرکاری اسکول جانا چاہیے۔ حکومت کو بھی آپ سے بہت امیدیں ہیں ، اسکول جا کر خوب پڑھائیں۔

