آر ایف وائی ایس نے بنگلورو سمیت دیگر کلبوں کے لیے تیار کیا کھلاڑیوں کا مضبوط پول:سنیل چھتری

تاثیر،۱۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 نومبر:ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے جمعہ کو ریلائنس فاونڈیشن یوتھ اسپورٹس (ا?ر ایف وائی ایس) فٹ بال ٹورنامنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوان صلاحیتوں کی صحیح وقت پر شناخت کر رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔چھتری نے موجودہ میں اپنے چھٹے سیزن میں پہنچ چکے ا?ر ایف وائی ایس ٹورنامنٹ میں مقابلے کی تعریف کی۔ انہوں نے اسے ایک مثالی پلیٹ فارم قرار دیا ہے جسے نوجوان کھلاڑی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
چھتری نے ا?ر ایف وائی ایس سے بات چیت میں کہا، ’’یہ ( ا?ر ایف وائی ایس) اہم ہے کیونکہ ہم صحیح وقت اور عمر میں ان (ٹیلنٹ) کی شناخت کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، ٹورنامنٹ انتہائی مسابقتی ہے۔ یہ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’بہت سارے نوجوان فٹبالرز ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب وہ بنگلورو ایف سی اور دیگر کلبوں کے لیے کھیل رہے ہیں، اس لیے میرے خیال میں یہ بہترین پلیٹ فارم ہے۔ مجھے امید ہے کہ صرف یہ ٹورنامنٹ ہی نہیں بلکہ بہت سے دوسرے ٹورنامنٹ بھی سامنے ا?ئیں گے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
ا?ر ایف وائی ایس کی وجہ سے ہونہار نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ کلبوں اور اس کے اسکاو?ٹنگ نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز علاقوں میں نامعلوم کھلاڑیوں کی صلاحیت کی نشاندہی کرنا ہے۔ چھتری نے اسے ابھرتے ہوئے امکانات کی بہتری کے لیے ہم ا?ہنگی میں کام کرنے کی سمت میں ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا۔
چھتری نے کہا، ’’ (کھلاڑیوں کو) منتخب کرنے کے لیے یہ ایک بڑا پول فراہم کرتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کوئی، بشمول کلب اور پیرنٹ باڈیز، اکٹھے ہوں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ تیار کر سکیں اور مل کر کام کر سکیں۔ اس سے ہمیں کھلاڑیوں کا ایک بڑا پول ملے گا جس میں سے انتخاب کیا جا سکے گا اور ہمیں مستقبل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے تمام ٹیلنٹ کے لیے کافی گنجائش ملے گی۔‘‘