لیتھیم گریفائٹ جیسے معدنیات کے 20 بلاکوں کی نیلامی دو ہفتوں میں شروع ہوگی: مرکزی حکومت

تاثیر،۱۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 نومبر:مرکزی کان کنی محکمہ کے سکریٹری وی ایل کانتھا راؤ کا کہنا ہے کہ حکومت اگلے دو ہفتوں میں اہم معدنیات کے 20 بلاکوں کی نیلامی کا عمل شروع کرے گی، جن میں لیتھیم اور گریفائٹ شامل ہیں۔
آج یہاں بین الااقوامی تجارتی میلے یعنی انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر-2023 میں کان کنیٹنگ پویلین نیکٹنگ بیونڈ مائننگ” کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ اہم معدنیات کی کان کنی اور پروسیسنگ کے لئے دیسی ٹیکنالوجی کی تلاش کی جائے گی۔
حال ہی میں حکومت نے اہم معدنیات کی فہرست تیار کی ہے جس میں معدنیات جیسے لیتھیم، کوبالٹ اور ٹائٹینیم شامل ہیں۔ یہ معدنیات جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے الیکٹرانکس، ٹیلی کمیونیکیشن، نقل و حمل اور دفاع کی جدید ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم ہیں۔
حکومت ہند کے مطابق، حالیہ برسوں میں حکومت نے کان کنی کے شعبے کو نجی شراکت اور خاص طور پر معدنیات کی تلاش کے لئے کھولنے کے لئے اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ آج ملک میں تلاش کی رفتار کو بڑھانے کے لئے کئی تسلیم شدہ نجی ایجنسیوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کان کنی کی وزارت 14 سے 27 نومبر تک اس تجارتی میلے میں ایک جدید ترین مائننگ پویلین کی نمائش کر رہی ہے تاکہ کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں جاری اہم اصلاحات کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔