تاثیر،۱۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
غازی آباد، 16 نومبر: غازی آباد میں مراد نگر کے جگدیش کمپلیکس شہزاد پور روڈ پر ایک گارمنٹس فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
چیف فائر آفیسر راہل نے بتایا کہ نتن ٹیکسٹائل جگدیش کمپلیکس شہزاد پور روڈ مراد نگر فیکٹری میں جمعرات کو صبح 7:26 بجے فائر اسٹیشن مودی نگر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اسٹیشن مودی نگر سے فائر آفیسر موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگڈ نے فوری پر آگ پر قابو پایا اور قریبی فیکٹریوں کو بھی بچا لیا گیا۔ اس فیکٹری میں سوت بنانے کا کام ہوتا ہے، اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

