تاثیر،۱۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 16 نومبر: لیجنڈز لیگ کرکٹ کا افتتاحی میچ 18 نومبر کو دارالحکومت رانچی کے جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے ایس سی اے) اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جے ایس سی اے کو پانچ میچوں کی میزبانی کے حقوق مل گئے ہیں۔ یہ کرکٹ لیگ 9 دسمبر تک چلے گی۔ اس میں کرکٹ کی دنیا کے کئی نامور کھلاڑی نظر آئیں گے۔ ایل آئی سی نے اس سیزن کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔
جے ایس سی اے میں منعقد ہونے والے تمام میچوں کے ٹکٹ پے ٹی ایم اورپے ٹی ایم انسائڈر پر دستیاب ہیں۔ تمام میچ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹ کی قیمت 249 روپے سے شروع ہوگی۔
پے ٹی ایم اور پے ٹی ایم انسائڈر کے ساتھ ایک اہم شراکت داری کر انہیں خصوصی ٹکٹنگ پارٹنر بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے پانچ شہروں دہرادون، رانچی، جموں، وشاکھاپٹنم اور سورت میں ہونے والے یہ میچ یادگار ہونے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ٹکٹ جلد ہی پے ٹی ایم اور پے ٹی ایم انسائڈر سے خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ایل ایل سی -2023 کا افتتاحی میچ 18 نومبر کو انڈیا کیپٹلس اور بھیلواڑہ کنگز کے درمیان جے ایس سی اے اسٹیڈیم، رانچی میں ہوگا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
18 نومبر کو ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر (انڈیا کیپٹلز) اور عرفان پٹھان (بھیلواڑہ کنگز) بطور کپتان آمنے سامنے ہوں گے۔ دوسرا میچ منی پال ٹائیگرز اور گجرات جائنٹس کے درمیان 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 21 نومبر کو اربن رائزرس حیدرآباد اور سدرن سپر اسٹارس کے درمیان میچ ہوگا۔ 22 نومبر کو بھیلواڑہ کنگز اور گجرات جائنٹس اور 23 نومبر کو انڈیا کیپٹلس اور اربن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے۔

