چھٹھ پوجا کے لیے پورا بازار پوجا کے سامان سے سجنے لگا

تاثیر،۱۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 16 نومبر: عوامی عقیدے کا چار روزہ تہوار چھٹھ کی رسومات کے ساتھ 17 نومبر بروز جمعہسے شروع ہوگا۔ سورج کی پوجا کے چار روزہ تہوار کے پہلے دن 17 نومبر کو نہائے کھائے، ہفتہ کو چھٹھ ورتی کھرنہ کریں۔ اس کے بعد اتوار کو ڈوبتے سورج کی پوجا کی جائے گی اور پیر کو چڑھتے سورج کی پوجا کی جائے گی۔
ایسے میں چھٹھ پوجا کے لیے پورا بازار پوجا کے سامانو سے سجنے لگا ہے۔ راجدھانی پٹنہ کے آر بلاک چوراہے، کدم کنواں، کرجی کنکڑ باغ، راجندر نگر، نہرو پارک سمیت تمام چھوٹے اور بڑے علاقوں میں سوپ، دورا، مٹی کا چولہا، آم کی لکڑی اور ناریل سمیت چھٹھ پوجا کی اشیا کی دکانیں لگائی گئی ہیں۔ لوگوں نے خریداری بھی شروع کر دی ہے۔
اس بار اگر سوپ- دورا کی قیمتوں کی بات کی جائے تو اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ اضافہ نہیں کیا گیا ۔ سوپ جہاں120 سے 140 روپے فی جوڑا میں فروخت ہو رہا ہے، تو وہیں دورا کی قیمت اس کے سائز کے حساب سے ہے ۔یہ 150 روپے سے 500 روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر مٹی کے چولہے کی بات کریں تو سائز کے لحاظ سے مٹی کے چولہے کی قیمت 100 سے 250 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
مارکیٹ کمیٹی میں پھل کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ سیب کی قیمت80 سے 100 روپے فی کلو،سنترا 35 سے 45 روپے فی کلو، انار 150 سے 230 روپے فی کلو، ناشپاتی 100 سے 120 روپے فی کلو، ناریل 100 سے 120 روپے فی کلو اور کیلاکا پورا ڈنڈا500روپے سے لے کر 1000روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔