تاثیر،۱۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کوہیما (ناگالینڈ)، 16 نومبر: آسام رائفلز نے ناگالینڈ پولیس کے ساتھ مل کراین ایس سی این (کے وائی اے ) کے ایک فعال کیڈر کو ناگالینڈ کے موکوکچنگ ضلع کے مونگسینیماتی گاوں کے علاقے سے گرفتار کیا۔ آسام رائفلز کی طرف سے آج دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ این ایس سی این کیڈر کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

