تاثیر،۱۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
غزہ،17نومبر:حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بیت حانون میں ایک سرنگ کے دھانے پر بوبی ٹریپ دھماکے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک افسر سمیت کم سے کم پانچ اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی انجینیرنگ کور کے اہلکاروں کو ٹریپ کیا جس کے بعد انہیں سرنگ میں بم دھماکے سے ہلاک کر دیا۔عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت حانون میں النصر مسجد کے قریب سرنگوں میں سے ایک کو کھول دیا۔ اسے دیکھ کر اسرائیلی آرمی انجینیرنگ کا ایک گروپ بوبی ٹریپ کی طرف آیا جہاں انہیں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اعتراف کیا کہ آپریشن میں ایک افسر سمیت 5 فوجی مارے گئے۔ویڈیو میں کم از کم چار اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک کیمرے کیقریب آ رہے ہیں جس کے ساتھ ہی ایک دھماکہ ہوتا ہے جسکے بعد ویڈیو بند ہوجاتی ہے۔القسام نے ویڈیو میں نشاندہی کی کہ یہ آپریشن 10 نومبر کا ہے۔