تاثیر،۱۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
تہران ،17نومبر:ایران کی القدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قآنی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ حماس کی جنگ بھی جو بھی کرسکے گا وہ کرے گا۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایرانی قدس فورس کے سربراہ نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے۔’قدس فورس’ کے کمانڈر نے محمد ضیف کے نام لکھا ہے’ آپ کے بھائی مزاحمت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کے بھائی دشمن کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ اپنے غلط عزائم میں غزہ یا اسرائیل میں کامیاب ہوں۔واضح رہے محمد ضیف حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ ہیں۔ان کے نام خط میں ایرانی کمانڈر نے خود کو ایک بھائی کے طور پر ظاہر کیا۔ خط میں یہ بھی لکھا ہے ‘آپ کے بھائی دشمنوں کے خلاف آپ کی مزاحمت میں متحد ہو کر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔’خط میں اس مزاحمتی محور کا بھی ذکر کیا گیا جس ‘ مزاحمتی محور’ میں ایران کے حمایت یافتہ حماس کے علاوہ حزب اللہ ، سمیت شام ، یمن اور عراق میں موجود دیگر گروپ ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے ‘ارنا ‘ کے مطابق قدس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا ‘ہم اپنے برادرانہ عہد پر متحد انداز میں قائم ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس تاریخی جنگ میں جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔’خیال رہے ایرانی قدس فورس کو ایران سے باہر فوجی کارروائیوں کی ذمہ دار فورس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔اس خط کی اشاعت ‘ ارنا ‘ نے اس خبر کے ایک روز بعد کی ہے جب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے یہ رپورٹ شائع کی تھی کہ ایرانی رہبر علی خامنہ ای نے فلسطینی قائد اسماعیل ھنیہ کے ملاقات کے دوران انہیں اسرائیل کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا کہہ دیا تھا۔ اسماعیل ھنیہ اس ماہ کے شروع میں علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کے لیے ایران آئے تھے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی گروپ کے ترجمان اسامہ حمدان نے اس رپورٹ کو بالکل غلط قرار دیا اور کہا تھا کہ ایران نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔’ تاہم ابھی اس کے بارے میں ایسی کوء تصدیق نہیں ہے کہ ایران کی طرف سے اس رپورٹ کے سامنے آنے سے حالیہ دنوں ہونے والے عرب اسلامی اجلاس کا بھی کوئی تعلق ہے یا نہیں ہے۔