تاثیر،۱۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 14 نومبر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے سمنو علاقے میں جمعہ کو ہونے والی ایک گولی باری میں لشکر طیبہ کے مزید دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سینئر افسر نے بتایا کہ تصادم کی جگہ کے قریب سے مزید دو دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں، جس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے تاہم ان کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ جگہ کی طرف بڑھی، چھپے ہوئے دہشت گردوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ اس پر جوابی کارروائی کی گئی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ آپریشن احتیاطی تدابیر کے لیے علاقے میں اندھیرے کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا اور آج صبح روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ ہی دوبارہ شروع کیا گیا۔
واضح رہے دہشت گرد اگرچہ سیکورٹی فورسز کے دباؤ کے پیش نظر گرمیوں میں جنگلاتی علاقوں میں چھپنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ وہیں اب سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی وہ لوگ بستیوں کا رخ کرتے ہیں جس کے دوران ان کا سیکورٹی فورسز کے ساتھ آمنا سامنا ہوتا ہے اور نتیجے کے طور پر مارے جاتے ہیں۔