تاثیر،۲۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ساؤتھ کی معروف اداکارہ کارتیکا نائر نے شادی کر لی۔ اس نے اپنے بوائے فرینڈ روہت مینن سے شادی کی۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اداکارہ ریوتی، مشہور اداکار جیکی شراف، چرنجیوی نے ان کی شادی میں شرکت کی۔کارتیکا ایک زمانے کی مشہور اداکارہ رادھا کی بیٹی ہیں۔ ان کی شادی ترویندرم، کیرالہ میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی شاہی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔ شادی میں شریک لوگوں نے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ کارتیکا نے اس تصویر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس کے عنوان ہے ‘ہماری شاہی کہانی شروع ہوتی ہے’۔ وہ ایک اداکارہ ہیں، لیکن گزشتہ 6-5 سالوں سے انڈسٹری سے دور ہیں۔ کارتیکا کی شادی میں چرنجیوی، رادھیکا، سوہاسنی، ریوتی، مانیکا، جیکی شراف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ کارتیکا اور روہت کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ مداح ان دونوں کو زندگی کے اس نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

