پرینکا گاندھی کا3 روزہ دورہ تلنگانہ 24 نومبر سے

تاثیر،۲۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 21 نومبر:کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ کی انتخابی مہم پرتوجہ مرکوز کردی ہے۔راجستھان،چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش کی انتخابی مہم کے اختتام کے ساتھ ہی کانگریس ہائی کمان نے اسٹار کیمپینر پرینکا گاندھی کو تلنگانہ کے تین روزہ دورہ پرروانہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔پرینکاگاندھی جوعوام میں کانگریس کے دیگرقائدین حتیٰ کہ اپوزیشن قائدین سے زیادہ مقبول ہیں، 24 ،25 اور27کوتلنگانہ میں10اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کرتے ہوئے روڈ شوزاورعام جلسوں سے خطاب کریں گی۔
پرینکا گاندھی کے شیڈول کے مطابق 24 نومبر کوصبح11بجے پالا کرتی (ورنگل) اسمبلی حلقہ میں روڈ شواورجلسہ عام سے خطاب کریں گی۔2بجے دن حسن ا?باد اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوارپونم پربھاکرکے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی اورجلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ شام 4 بجے کریم نگر کے دھرما پوری اسمبلی حلقہ میں پرینکا گاندھی کا روڈ شوہوگا۔ 25 نومبر کو متحدہ ورنگل ضلع کے پالیرو ، کھمم ، وائرا اور مدھیرا چار اسمبلی حلقہ جات میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو اور کارنر میٹنگ سے خطاب رہے گا۔ 27 نومبر کو 11 بجے پرینکا گاندھی منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ دوپہر 2 بجے دیورکنڈہ اور4 بجے گدوال اسمبلی حلقہ جات میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو اور عام جلسوں سے خطاب رہے گا۔