تاثیر،۲۱ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)سوہ سرائے تھانہ علاقہ کے منصور نگر میں دیر رات نامعلوم چوروں نے بی جے پی لیڈر و بند بلاک کی کٹراہی پنچایت کے سربراہ انیل مکھیا کے گھر میں تقریباً 4 گھنٹے تک لرزہ خیز چوری کی واردات ہوئی ۔ واقعہ کے بارے میں متاثرہ انیل مکھیا نے بتایا کہ وہ چھٹھ پوجا کے لیے اپنے گھر والوں کے ساتھ پنچایت گئے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے منصور نگر محلہ میں واقع ایک مکان میں نامعلوم چوروں نے لرزہ خیز واردات کو انجام دیا اور 64 ہزار نقدی، مہنگے زیورات اور برتن اور 35 لاکھ روپے سے زائد کا سامان لے اڑے۔ نامعلوم چوروں نے گودریج کی تمام اشیاء کو بستر پر رکھ کر نہایت آرام سے چوری کو انجام دیا۔ جس کے بعد یہ اطلاع پنچایت کے سربراہ کو دی گئی۔ حالانکہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے لیکن چوری کی واردات ریکارڈ نہیں کی گئی۔ فی الحال مذکورہ واقیعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو ملی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

