تاثیر،۲۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 24 نومبر 23 کو روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے سیل، سٹی اور بلاک صدور کی ایک میٹنگ پارٹی کے ضلع دفتر پربھاکر روڈ سہسرام میں منعقد ہوئی، میٹنگ کی صدارت پارٹی کے روہتاس ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی ۔ میٹنگ میں 26 نومبر کو پٹنہ میں منعقد ہونے والے بھیم سمواد پروگرام کو کامیاب بنانے اور ضلع روہتاس کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں ضروری فیصلے لئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کہا کہ ہر بلاک کے کارکن پٹنہ پہنچنے کے لئے پرجوش اور بے تاب ہیں، ان کے سفر کے لئے مناسب انتظامات کئے جائینگے، اسکے لئے ہر بلاک صدر اپنی سطح پر پرائیویٹ گاڑیوں کا انتظام کرینگے اور بڑی تعداد میں سبھی کارکنوں کے ساتھ پٹنہ پہنچینگے ۔ میٹنگ میں شیام بہاری رام، الکھ نرنجن، نہا نٹراج، اسلم انصاری، راجیش سونکر، تجمل انصاری، رماکانت پٹیل، آسوتوش سنگھ، وکاس سنگھ، شکنجے سنگھ، راج سونی، ارشاد خان، دیپک چوبے، سریندر کشواہا، سدھیشور ورما، گیانندر دوبے، دھرمیندر کشواہا، اشوک رام، ہریہر پٹیل، روپیش چندرونشی، ونود کشواہا، اجئے مہتو، وریندر بند، ودیا بھوشن جی، راجکمار رام، کرشنا شرما، اپندر پٹیل و دیگر موجود تھے ۔

