تاثیر،۲۴ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اجودھیا، 24 نومبر:وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو پولیس لائن میں 35 اضلاع میں 3,401 آنگن واڑی مراکز کا سنگ بنیاد رکھا اور ‘ ہاٹ کوکڈ میل اسکیم’ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پولیس لائن میں تعمیر ہورہے رہائشی ٹرانزٹ عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس میں پولیس اہلکاروں کے لیے رہائشی ٹرانزٹ عمارت میں دو 11 منزلہ عمارتیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ یوگی بڑا بھکت مال میں منعقد پروگرام میں شرکت کریں گے اور بھگوان شری سیتارام کو سونے کا تاج اور چھتری پہنائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ہنومان گڑھی اور رام للا کے دربار میں بھی حاضری دیں گے۔وزیر اعلیٰ یوگی رام مندر تحریک کے سرکردہ سنت اور بڑابھکت مال کے مہنت کوشل کشور داس کی خواہش پر اجودھیا پہنچے ہیں۔ آچاریہ رامشرن داس کی برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں وہ شرکت کریں گے۔ بھگوان شری رام اور ماں سیتا کو اپنے ہاتھوں سے سونے کے تاج پہنایں گے۔

