چین سنگھ نے قومی چمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل حاصل کئے

تاثیر،۲۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں ،24 نومبر:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی شوٹر چین سنگھ نے نئی دہلی میں منعقدہ قومی چمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ انہوں نے نئی دہلی میں 66ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔چین سنگھ نے 50 میٹر رائفل پروون میں نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا ہے ۔بتا دیں کہ سال 2014 کے ایشین گیمز میں مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا، کویت میں 7ویں ایشین ایئرگن چیمپئن شپ میں انفرادی طلائی تمغہ، اور 2016 میں ساؤتھ ایشین گیمز میں چھ سونے کے تمغے، تین انفرادی مقابلوں میں اور تین ٹیم ایونٹس میں جیتے تھے۔ چین سنگھ نے 2007 میں بھارتی فوج سے ہی شوٹنگ سیکھی ہے۔