TAASIR :– S M HASSAN –25 NOV
مشرقی چمپارن، 25 نومبر:بہارمیں مشرقی چمپارن کے ضلع ہیڈکوارٹرموتیہاری کے گھوڑاسہن پورنہایہ اسٹیٹ بینک کے قریب آج (ہفتہ) کی صبح ایک گھرمیں آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ میں پانچ افراد بری طرح جھلس گئے۔ ان میں سے تین کی موت ہو گئی۔
مقامی لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں پہنچیں۔ ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس اورانتظامیہ کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال حکام نے جانی نقصان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ آگ کیسے لگی اس بارے میں ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔