تاثیر،۲۵ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں ایک عالیشان بنگلہ تحفے میں دیا ہے۔ اس بنگلے کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔ امیتابھ بچن کے ممبئی میں تینعالیشان بنگلے ہیں جن میں سے ایک انہوں نے اپنی بیٹی کو دے دیا ہے۔
امیتابھ بچن اور اہلیہ جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو ممبئی کے جوہو میں ایک بنگلہ ‘پرتیکشا’ تحفے میں دیا ہے۔ وٹھل نگر کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کا یہ بنگلہ 774 مربع میٹر اور 890.47 مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کی کل لاگت تقریباً 50.63 کروڑ روپے ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں پلاٹوں کے دستاویزات پر 8 نومبر کو دستخط ہوئے تھے اور رجسٹریشن کے لیے 50.65 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔ جوہو میں واقع یہ بنگلہ اب شویتا بچن کے نام پر ہے۔ شویتا بچن نندا ایک قابل مصنف اور کاروباری شخصیت ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول “پیراڈائز ٹاورز” لکھا ہے۔ ان کے دو بچے ہیں، نویا نویلی نندا اور اگستیہ نندا۔
امیتابھ بچن اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی برسوں تک اپنے خاندان کے ساتھ ’پرتیکشا‘ میں رہے۔ اس کے علاوہ جوہو میں ان کے دو بنگلے ’’جلسہ‘‘ اور ’’جنک‘‘ ہیں۔ اس وقت وہ اپنے خاندان کے ساتھ “جلسہ” بنگلے میں مقیم ہیں۔