نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں جی-20 تھنک کوئز کے فائنلسٹ طلبا سے بات چیت کی

تاثیر،۲۵  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 نومبر: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو جی -20 میں “ینگ مائنڈس” کی متاثر کن شرکت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب صدر جمہوریہ نے آج پارلیمنٹ ہاوس میں جی -20 تھنک کوئز کے فائنلسٹس کا خیرمقدم کیا اور انہیں بتایا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا شاندار کارنامہ صرف 30 ماہ میں مکمل ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس میں ملک کے کونے کونے سے انسانی وسائل شامل تھے۔
انہوں نے ہندوستان کی زیر صدارت حالیہ جی -20 سربراہی اجلاس کی کامیابیوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی -20 کے 200 سے زائد اجلاس ملک بھر میں 60 مقامات پر ہوئے۔ طلبا کے ساتھ بات چیت کے دوران نائب صدر نے “متعلقہ ممالک میں سفیر” کے طور پر ان کے ابتدائی کردار اور رخصتی کے بعد “عالمی سفیر” میں ان کی تبدیلی کو تسلیم کیا۔ دھنکھڑ نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے تجربات اور سفر کو بیان کریں، دوستی کو فروغ دیں اور سفر کے بعد بھی تعلقات برقرار رکھیں۔