منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی ڈی ایل ایف کے گروگرام کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری

تاثیر،۲۵  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 نومبر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رئیل اسٹیٹ فرم سپرٹیک اور اس کے پروموٹرز کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات تیز کردی ہے۔ اسی سلسلے میں ای ڈی نے ہفتہ کو گروگرام میں ریئل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف کے احاطے پر چھاپہ مارا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ای ڈی نے رئیل اسٹیٹ فرم سپرٹیک اور اس کے پروموٹرز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر گروگرام میں ڈی ایل ایف کے احاطے کی تلاشی لی۔ ای ڈی نے گزشتہ چند دنوں میں کی گئی کارروائی کے دوران کچھ دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ تاہم ڈی ایل ایف کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
یہ مقدمہ رئیل اسٹیٹ کمپنی سپرٹیک لمیٹڈ اور دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں اس کی گروپ کمپنیوں کے خلاف 164 کروڑ روپے کے 670 گھر خریداروں کو دھوکہ دینے کے الزام میں درج 26 ایف آئی آر سے متعلق ہے۔ ای ڈی نے جون میں اس معاملے میں سپر ٹیک کے پروموٹر رام کشور اروڑہ کو گرفتار کیا تھا۔