تاثیر،۲۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) اردو ایکشن کمیٹی بہار کے جانب سے اردو بیداری مہم ہفتہ پروگرام کے تحت بھاگلپور یونٹ کے جانب سے لگاتار مہم جاری ہے ۔اسی کڑی میں شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے جانب سے سیدہ میموریل اسکول برہ پورا بھاگلپور میں طالب علموں کے درمیان جناب شفیع الرحمن کی صدارت میں سویٹر تقسیم کا پروگرام ہوا – اس موقع پر ڈاکٹر حبیب مرشد خان ،نیر حسن،شاداب عالم محمد تنویر حسن ،ایس آر اکیڈمی کے وسیم رضاء،الحاج بلال،اردو رابطہ کمیٹی کے صدر پروفیسر شاہد جمال رزمی، شفیع اللہ ، شاہینہ داؤد ،اختر، ماریہ، فرحین،آمنہ ،فیاض حسین،اقدم صدیقی،ڈاکٹر محمد پریز وغیرہ نے شرکت کی۔ اس سیشن کے قبل اردو ایکشن کمیٹی کے بیداری مہم کے تحت خصوصی خطاب پروگرام ہوا جسکی صدارت جناب سید آعظمی نے کی اور بتایا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے اور ہمیں اپنی مادری زبان کو لیکر حساس اور چاک وچوبند رہنا ہے اپنے حلقہ احبابوں کو اردو اخبار ، میگزین ،اردو میں دستخط ، درخواست اور اپنے نونہالوں کو اردو کی تعلیم ضرور دلوائی جائے بہار سرکار بھی اردو زبان سیل کے ذریعہ بہت سارے پروگرام کراتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اسمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شکریہ ادا کرتے ہوۓ شاہینہ داؤد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے فاؤنڈر الحاج داؤد علی عزیز نے کہا کہ اپنی مادری زبان اردو کے لئے ہر فرد کو اینٹ سے اینٹ جوڑ کر جیسے مکان تعمیر کرتے ہیں اسی طرح اردو کے لئے فروغ کیلئے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے ، خادم اردو اور اردو ایکشن کمیٹی کے کنوینر حبیب مرشد خان نے دوران نظامت بتایا کہ بھاگلپور میں اردو کے فروغ میں اردو کارکنان اور
صحافیوں کے علاوہ مدارس اسلامیہ کے اساتذہ کرام اور اردو تنظیموں کے سربراہ کا بڑا رول ہے اور ہم سبکو مل کر اردو زبان اور اسکے سم الخط کو بچانا ہے،اردو ایکشن کمیٹی کے صدر جناب ایس ایم اشرف فرید سی قیادت میں،پورے بہار میں اردو والوں کو جگانے کا کام ہورہا ہے اور سبکو گھر سے بازار،اسکول سے دفاتر تک اردو کو خود حق دینا ہے اور حق دلانا ہے۔