شادی پر سادگی اتنی کہ فہیم اشرف کے شائقین مرید ہوگئے

تاثیر،۲۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لاہور،26نومبر:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کی شادی کے موقعہ پر جہاں ’’قوالی نائٹ ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کئی کرکٹرسرفراز اور بابر اعظم قوالی کے دھنوں پر جھومتے نظر آئے ، حتیٰ کہ سابق کپتان سرفراز احمد قوال کے ساتھ ’تال سے تال‘ ملاتے ہوئے بھی نظر آئے ۔ لیکن اسی پاکستانی ٹیم کے ایک نوجوان کرکٹر آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنی شادی کے موقع پر سادگی اختیار کرکے کرکٹ شائقین کو حیران کردیا۔فہیم اشرف گزشتہ روز پھول نگر سے نارووال سیاہ رنگ کی سرخ و سفید پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر پہنچے تھے۔اس موقع پر فہیم اشرف نے کہا کہ بہت خوش ہوں، آج کی تقریب میں کھلاڑی دوست نہیں آئے لیکن ولیمے کی تقریب میں سب آئیں گے۔حق مہر کے سوال پر فہیم اشرف نے بہت ہی سادہ اور دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ گھر والوں نے لکھا ہے مجھے نہیں پتہ، میں نے تو بس دستخط کیے اور قبول ہے قبول ہے بول دیا۔