تاثیر،۲۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
تامل اداکارہ ونیتا وجے کمار کو ریئلٹی شو ‘بگ باس’ سے نکالے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ ‘بگ باس تامل’ فیم پردیپ انٹونی کے مداحوں نے ان پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ونیتا کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔
ونیتا نے اپنے زخمی چہرے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ونیتا کی بائیں آنکھ کے نیچے چوٹ لگی ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی آنکھ بھی سوجی ہوئی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ونیتا نے لکھا، ”یہ حملہ وحشیانہ تھا۔ پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ پردیپ انٹونی کے ایک حامی نے کیا ہے۔ ونیتا باہر لنچ کرنے گئی تھی۔ گاڑی پارکنگ میں رکی تو اندھیرا تھا۔ تب کہیں سے ایک شخص آیا اور ونیتا پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے پیش آیا۔ ونیتا نے کام سے چھٹی لے لی ہے اور گھر پر آرام کر رہی ہے۔
ونیتا وجئے کمار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر ‘بگ باس 7 تامل’ کے تنازعات پر اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اداکار پردیپ انٹونی ‘بگ باس تمل’ کے 7ویں سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ بگ باس چھوڑنے کے بعد پردیپ نے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس شیئر کی تھیں۔

