تاثیر،۲۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 28 نومبر:موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں 1-3 ڈگری کا اضافہ درج کیا گیا۔ آئندہ پانچ سے چھ روز تک موسم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ صبح کا آغاز گھنے کہرے کے ساتھ ہوگا۔ ریاست کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔
موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے شمال مغربی اور جنوب مغربی حصوں کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر کیمور، بکسر، اورنگ آباد، گیا، مغربی چمپارن، گوپال گنج اور سیوان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ اس کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے درجہ حرارت دہری اور سبور میں 12 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ پوپری (سیتامڑھی) میں سب سے زیادہ 32.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پیر کے روز راجدھانی پٹنہ کا کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 29.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ منگل کے روز بہار کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
بہار میں آئندہ 5-6 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی 23 فیصد کے تقریباً رہے گی جو 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دسمبر کا مہینہ مزید سردی کے ساتھ شروع ہوگا۔ پوری ریاست میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

