مہاراشٹربیٹی کی نازیباحرکت، مزیدار کھانا نہ دینے پر ماں کا قتل، مقدمہ درج

تاثیر،۲۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

تھانے،28؍نومبر:مہاراشٹر: مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے ایک کلیوگی بیٹے نے اپنی 55 سالہ ماں کو لذیذ کھانا پیش نہ کرنے پر جھگڑے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ تھانے دیہی پولیس کنٹرول روم کے اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی شام مرباد تعلقہ کے ویلو گاؤں میں پیش آیا۔ جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔گھریلو معاملات پر ماں بیٹے میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔معلومات کے مطابق ماں بیٹے میں اکثر گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔ ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ ملزم کی اتوار کو پھر اپنی ماں سے لڑائی ہوئی۔ اس دوران وہ اپنی ماں سے شکایت کرتا رہا کہ وہ اس کے لیے مزیدار کھانا نہیں بناتی۔ جس کی وجہ سے وہ مشتعل ہو گیا۔غصے میں اس نے اپنی ماں کی گردن پر درانتی سے حملہ کر دیا۔افسر نے بتایا کہ غصے میں آکر ملزم نے مبینہ طور پر اپنی ماں کی گردن پر درانتی سے حملہ کیا جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔واقعے کے بعد ملزم بیٹے نے نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں کھا لیں۔پڑوسیوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا، افسر کے مطابق واقعے کے بعد ملزم بیٹے نے مبینہ طور پر نیند کی گولیاں زیادہ مقدار میں کھا لیں۔ جس کے بعد رشتہ داروں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیکن پیر کو ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔