الحرا ء ٹیٹوریلز درجہ نہم کی ٹیم نے جیتی کرکٹ سیریز

تاثیر،۲۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

الحرا، شریف کالونی میں سالانہ کھیل کے موقع سے تین میچوں کی دلچسپ کرکٹ سیریز کا انعقاد
پٹنہ (پریس ریلیز)، الحراء ٹیٹوریلیز، شریف کالونی کی درجہ نہم کی ٹیم نے سالانہ کھیل کے موقع سے منعقد تین میچوں کی کرکٹ سیریز دو۔ ایک سے جیت لی۔ جونیئر مدرسہ شمس الہدیٰ کے گراؤنڈ پر ہونے والی اس سیریز کے تیسرے اورآخری سنسنی خیز مقابلے میں درجہ نہم نے درجہ دہم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ سالانہ کھیل کی تفصیلات بتاتے ہوئے الحراء پبلک اسکول، شریف کالونی کے ڈائرکٹر محمد انور نے بتایا کہ اس دفعہ الحراء ٹیٹوریلز کے درجہ نہم اور دہم کے درمیان تین میچوں کی کرکٹ سیریز کھیلی گئی۔ دو دنوں تک چلی اس سیریز میں دس۔ دس اووروں کے میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں درجہ دہم نے درجہ نہم کو 95 رنوں کا ہدف دیا۔ د رجہ نہم نے شاداب احمد (34 رن) اور فرحان اشرف(31 رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت درجہ دہم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ مین آف دی میچ کا اعزاز فرحان اشرف کو دیا گیا۔ سیریز کے دوسرے ا عصاب شکن میچ میں درجہ دہم نے مقررہ 79 رنوں کا نشانہ محمد عدنان (28 رن) کی بدولت  جیت کر سیریز ایک۔ ایک سے برابر کر دی۔ محمد عدنان کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
سیریز کا تیسرا اورآخری میچ بھی کافی دلچسپ رہا۔ در جہ نہم کی ٹیم نے مقررہ دس اووروں میں درجہ نہم کو105 رنوں کا نشانہ دیا۔ شاداب احمد نے ایک دفعہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رن بنائے۔ ساتویں اوور میں جب ایسا لگ رہا تھا کہ درجہ نہم کی ٹیم ہدف تک نہیں پہنچ پائے گی، اس وقت سید ارسلان نے نویں پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکو ں اور ایک چوکے کی مدد سے نویں اوور میں ہی اپنی ٹیم کو جیت دلا کر سیریز اپنے نام کر لی۔ سید ارسلان کے وننگ رنز کے لیے انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
سیریز کے بعد منعقد ایک مختصر تقریب میں اسکول کے ڈائرکٹ محمد انور نے فاتح ٹیم کے کیپٹن محمد عابد کو ٹرافی پیش کی۔ اس کے علاوہ مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کو بھی ٹرافی سے نوازہ گیا۔ دونوں ٹیموں کے سبھی پلیئرز کو میڈل پیش کیا گیا۔ مین آف دی سیریز کا انعام دجہ نہم کے فرحان اشرف کو دیا گیا۔ تینوں میچوں کی امپائرکنگ اسکول کے استاد کاشف انور اور اقبال مسیحا نے کی۔ ڈائریکٹر محمد انور نے ان دونوں کو بھی کامیاب امپائرنگ کے لیے میڈل سے نوازا۔ کمنٹری کی ذمہ داری الحراء ٹیوٹوریلز کے انچارج توحید القمر، سلمان غنی، احمد غیور اورمحفوظ عالم نے اداکی۔