کولکاتا میں گرجے امت شاہ، 2024 میں پھر مودی حکومت، 2026 میں ممتا کی رخصتی

تاثیر،۲۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 29 نومبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کولکاتا میں بی جے پی کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کے ساتھ مغربی بنگال کے عوام 2024 میں مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی اقتدار میں واپسی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگال کے لوگ 2026 میں ممتا بنرجی کو الوداع کہہ دیں گے۔ انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید نشانہ بنایا۔
شاہ نے کہا، ‘ممتا دیدی کا وقت ختم ہوگیا، 2026 کے انتخابات میں مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔’ انہوں نے کہا، ممتا بنرجی سونار بنگلہ اور ماں ماٹی مانش کے نعرے کے ساتھ کمیونسٹوں کو ہٹا کر اقتدار میں آئیں، لیکن بنگال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج بھی بنگال میں دراندازی، خوشامد، سیاسی تشدد اور بدعنوانی ہو رہی ہے۔ میں آج بلانے آیا ہوں، اگر یہاں 2026 میں بی جے پی کی حکومت بننی ہے تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس کی بنیاد رکھو اور مودی جی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔
ممتا بنرجی کی حکومت پر بنگال کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، “کمیونسٹوں نے 27 سال بنگال پر حکومت کی اور ممتا بنرجی کی تیسری مدت۔ انہوں نے مل کر بنگال کو برباد کیا۔ پورے ملک میں بنگال میں انتخابی تشدد سب سے زیادہ ہوتا ہے۔” ممتا بنرجی اس قابل نہیں ہیں بنگال میں دراندازی کو روکنے کے لیے ووٹر کارڈ اور آدھار کارڈ ریاست میں دراندازوں کو کھلے عام تقسیم کیے جا رہے ہیں اور ممتا بنرجی خاموش بیٹھی ہیں۔