ساہتیہ اکادمی کا کتاب میلہ پستکائن یکم دسمبر سے

تاثیر،۲۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر: ساہتیہ اکادمی یکم سے 09 دسمبر تک اپنے احاطے میں پْستکائن کتاب میلے کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ اس کتاب میلے کا افتتاح ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کریں گے۔ وہ ساہتیہ اکادمی لائبریری میں بچوں کے لیے نو تعمیر شدہ ‘چلڈرن کارنر’ کا بھی افتتاح کریں گے۔
ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری ڈاکٹر کے۔ سرینواس راؤ نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ کتاب میلے میں 40 سے زیادہ اہم پبلشر حصہ لے رہے ہیں۔ کئی ادبی پروگراموں کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگرام بھی فنکاروں کی جانب سے ہر روز ‘پستاکائن’ کتاب میلے میں پیش کیے جائیں گے، جس کا مقصد کتاب ثقافت اور پڑھنے کی دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔

اس کتاب میلے میں مختلف ہندوستانی زبانوں کے تقریباً 50 ادیب اور فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ میلے کے دوران منعقد ہونے والے ادبی پروگراموں میں مشاعرہ، شاعری سمیلن، یوتھ لٹریچر، کثیر لسانی کمپوزیشن ریڈنگ، پینل ڈسکشن اور اپنے پسندیدہ مصنف سے ملاقات جیسے کئی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میلے میں بچوں کے لیے کارٹون ورکشاپس اور بچوں کے پسندیدہ مصنفین سے ملاقات کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ کتاب میلے میں ممتاز مصنفین ممتا کالیا، انامیکا، بلدیو سنگھ، چندر بھان خیال، خالد جاوید، پرکاش منو، بدھ ناتھ مشرا، گیان پرکاش وویک، خالد محمود، مہوا ماجی، مادھو جوشی، ارشاد خان سکندر وغیرہ شرکت کریں گے۔