بیٹی کی پیدائش کے 1 ماہ بعد نیمار کی گرل فرینڈ سے جدائی

تاثیر،۳۰ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نیویارک، 30 نومبر :برازیل سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر نیمار جونیئر اور ان کی گرل فرینڈ کے درمیان بیٹی کی پیدائش کے ایک ماہ علیحدگی ہو گئی۔اس حوالے سے برونا بیانکارڈی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پرائیویسی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ برونا بیانکارڈی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک نجی معاملہ ہے لیکن جیسا کہ میں ہر دن خبروں، مفروضوں اور لطیفوں سے نمٹتی ہوں تو میں آپ کو یہ بتاتی ہوں کہ اب ہمارے درمیان رشتہ باقی نہیں رہا، ہمارے درمیان اب جدائی ہوگئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم ماوی کے والدین ہیں اور یہی ہمارے رشتے کی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ برازیلین فٹبالر نے گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔ جس پر ان کے مداحوں نے مبارک باد پیش کی تھی۔