تاثیر،۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ممبئی 02دسمبر (تا ثیر بیورو) ان دنوں فلم فدا کی شوٹنگ بنارس اور گردونواح میں زوروشور سے جاری ہے، ابھی چند روز قبل فلم کا فائٹ سیکونس شوٹ کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ اور جنوبی ہند کی سنیما انڈسٹری کے مشہور فائٹ ماسٹر ایس ملیش ، ایکشن کی ہدایت کی۔ اور اب اس فلم کے گانوں کی شوٹنگ جاری ہے۔ گزشتہ رات فلم کا ایک آئٹم نمبر شوٹ کیا گیا جس میں اداکار پردیپ پانڈے چنٹو کے ساتھ اداکارہ نیلم گری پر ایک بہت ہی پیارا آئٹم نمبر شوٹ کیا گیا تھا۔ اس گانے کی کوریوگرافی مشہور ڈانس ڈائریکٹر کانو مکھرجی نے کی ہے۔ اداکارہ نیلم گری نے بتایا کہ یہ ایک بہترین فلم بن رہی ہے اور ہم پر فلمایا گیا گانا بھی بہت شاندار بنا ہے۔ چنٹو نے اس فلم کو بڑی سنجیدگی کے ساتھ چلایا ہے اور آج جس گانے کی شوٹنگ ہوئی ہے اس میں کنو مکھرجی نے بہترین اسٹیپس کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔ مجموعی طور پر ہدایت کار دنکر کپور ایک بہترین فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ روی انٹرپرائزز کے بینر تلے بننے والی فلم فدا کو جنک شاہ پروڈیوس کررہے ہیں اور ہدایت کار دنکر کپور (کے ڈی) ہیں۔ فلم فدا کو ویرو ٹھاکر نے لکھا ہے جب کہ موسیقی راج کمار پانڈے اور گنونت سین نے دی ہے۔ دیویندر تیواری فلم کی سینماٹوگرافی کر رہے ہیں۔ پروڈکشن ہیڈ آشیش دوبے ہیں، آرٹ سائیڈ امر گپتا دیکھ رہے ہیں، لائن پروڈیوسر سدھانت سنگھ ہیں۔ فلم فدا آرٹسٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے پردیپ پانڈے چنٹو کے ساتھ سنیوگیتا یادو، آروہی راوت، نیلم گری، راجویر سنگھ راجپوت، سشیل سنگھ، سنتوش پہلوان، نیلم پانڈے، نمیتا پانڈے، وویک سنگھ، سنی اوجھا، ویشنوی چاولہ، سواگی سنگھ راجپوت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں مرکزی کردار اور دیگر معاون اداکار بھی نظر آئیں گے۔ فلم کے پروموٹر سنجے بھوشن پٹیالہ ہیں۔

