تاثیر،۲ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جموں ،2 دسمبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف منصوبہ بند کارروائیوں کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے، سنہا نے کہا کہ میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی فوج پولیس اور سی اے پی ایف کی تعریف کرتا ہوں۔ ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق، سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام اور دہشت گردوں کی مدد کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہشت گردوں کو ان کے گھناؤنے اقدامات کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔
قبل ازیں سنہا نے پونچھ میں حوالدار عبدالمجید کے گھر کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔عبدالمجید راجوری میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔ایل جی نے سوگوار خاندان سے تعزیت پیش کی۔ اْنہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کی مادر وطن کے لیے خدمات اور قربانیوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔