تاثیر،۳ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) مقامی کشواہا سبھا بھون کمیٹی کے زیراہتمام کشواہا سبھا بھون کے ٹرسٹی سرپرست ستیہ نارائن سوامی کی صدارت اور سنجے کمار سنگھ کی نظامت میں آج سامراٹ اشوک شیلالیکھ فیسٹیول کا انعقاد مکمل ضیافت شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا، تقریب کا افتتاح ڈپٹی میئر ستونتی دیوی نے شمع افروزی کر اور سامراٹ اشوک کی تصویر پر گلپوشی کر کیا ۔ سبھا بھون کے سکریٹری شیو کمار سنگھ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، ڈپٹی میئر نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ 256 قبل مسیح کولکتہ سے پشاور تک دنیا کی سب سے بڑی سڑک کی تعمیر کرائی ۔ موریہ شہنشاہ اشوک نے سہسرام کے بودھ پہاڑی پر ایک شیلالیکھ لکھوایا تھا جو عالمی تاریخ میں مشہور ہے جس پر شہنشاہ اشوک کا نام لکھا ہوا ہے، جسے ہندوستان اور بیرون ملک سے آکر ہزاروں لوگ اس تحریر کو دیکھتے ہیں لہذا محکمہ آثار قدیمہ کو چاہئے کہ اس شیلالیکھ پہاڑی کے نیچے جدید کاری کے ساتھ ایک وسیع سامراٹ اشوک پارک تعمیر کراکر اسکی رونق بڑھائے ۔ فیسٹیول میں ڈپٹی میئر ستونتی دیوی کے ساتھ ساتھ سابق ڈپٹی میئر چندر شیکھر سنگھ، سوگریو پرساد سنگھ، سیارام سنگھ، سنجئے کمار سنگھ، جگروپن سنگھ، رامراج رام، ڈاکٹر اروند کمار، رام سریش سنگھ، رام نارائن سنگھ، انیل کمار سنگھ، اکھلیش سنگھ، رام نریش مہتو، نندو سنگھ، اشوک سنگھ، رام اوتار موریہ، بابو چند سنگھ، رام نارائن سنگھ، رام چندر سنگھ، راجندر سنگھ، شیو منی سنگھ یادو، چندی سنگھ، متھلیش سنگھ، رام آشرے سنگھ، سچیدانند سنگھ، وریندر کمار، گلاب چند سنگھ، آنندی سنگھ، بھرت سنگھ، راجکمار سنگھ، جگت نارائن سنگھ، نندو سنگھ، مایا دیوی، رنکی دیوی، چندراوتی دیوی، سونی لال سنگھ، رویندر کمار رام، سوجیت کمار، انیل کمار، راجکمار سنگھ، رامیشور سنگھ، راکیش کمار ایڈوکیٹ روی دیوا جی، پرنس ایڈوکیٹ و دیگر معززین موجود تھے ۔

