تاثیر،۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ 5 دسمبر: گورنمنٹ اردو لائبریری کی نئی عمارت ( گرائونڈ پلس چار منزلہ) کا کام اب آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ کاموں کی جلد تکمیل کیلئے آج گورنمنٹ اردو لائبریری میں ارشد فیروز چیرمین کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں بہار اسٹیٹ ایجوکیشنل انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لیمٹٰیڈ کے ایکزیکٹو انجنئیر پرمود کمار، کپل دیو مہتو ، جونئیر انجنئیر ، جے ایم ڈی انٹر پرائزز کے نمائندہ سنجئے ، گورنمنٹ اردو لائبریری کے مجلس عاملہ کے ممبر اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر انوارالہدیٰ ، لائبریرین پرویز عالم ، اظہر الحق موجود تھے ۔ نئی عمارت کے کام کے تکمیل کی حد دسمبر میں طئے تھا مگر اس معیاد میں کچھ اضافہ ہوا ہے ۔ میٹنگ میں موجود انجنئیر نے کام کی تکمیل کیلئے جنوری کے دوسرے ہفتہ کا وقت متعین کیا ہے ۔ اس نئی عمارت کی سنگ بنیاد وزیر تعلیم چندرشیکھر کے ہاتھوں 26.9.2022 عمل میں آیا۔ نئی بلڈنگ کے گرائونڈ فلور میں گیٹ لگانے ، سبھی فلور میں ٹائلس، بیت الخلاء کا نطم ، رنگ و روغن کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات کی ہدایت دی گئی کہ میٹریلس طئے شدہ معیار کے مطابق ہو،اس عمارت میں لفٹ لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ اس نئی عمارت کی تعمیر کا کل تخمینہ رقم تین کڑور سات لاکھ ہے ۔ اس تخمینی رقم میں فرنیچر وغیرہ شامل نہیں ہے ۔ اس کیلئے محکمہ سے مزید رقم کا ڈیمانڈ کیا جائیگا ۔ اس نئی عمارت میں ۲۰ عدد ائیر کنڈیشنڈ بھی لگا یا جانا ہے ۔ تھرڈ اور فورتھ فلوز پر ہال کا بھی نظم ہوگا۔
ارشد فیروز نے اس موقع پر انجنئیروں اور ایجنسی کو ہدایت دی ہے کہ کام کی تکمیل اب وقت مقررہ پر کیا جائے اور سامانوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ اب تک جو بھی تعمیراتی کام ہوئے ہیں وہ تشفی بخش ہیں۔

