تاثیر،۵ دسمبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
فلم ’فائٹر‘ سال 2024 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ حال ہی میں، اس فلم سے ریتک روشن کا بہت انتظار کئے جانے والا روپ سامنے آیا تھا۔ اب میکرز نے ناظرین کو فلم میں دیپیکا پادوکون کے خصوصی روپ کی جھلک بھی دی ہے۔دیپیکا کا سکواڈرن لیڈر مینل راٹھوڑ کے روپ میں ، جنہیں ان کے کال سائن ’منی‘ سے بھی جانا جاتا ہے، فلم ’فائٹر‘ سے سامنے آیا ہے۔ اس کا کردار ایئر ڈریگن یونٹ میں سکواڈرن پائلٹ کے طور پر ہے۔ بطور ہیلی کاپٹر پائلٹ یہ ان کا پہلا ’مشن ‘ ہے۔
فائٹر میں سکواڈرن لیڈر مینل راٹھوڑ کا کردار ہمت ، عزم اور مضبوط جذبے کا ہے۔ فلم میں اس کی کہانی ایک ایسی عورت کی تصویر ہے جو نئے چیلنجز کا سامنا کرتی ہے ، اصولوں کی نئی تعریف کرتی ہے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔
فلم فائٹر ایک عام فلم سے مختلف ہے۔ اس کی کہانی ایک مختلف انداز میں بنائی گئی ہے۔ سدھارتھ آنند کی طرف سے ہدایت کی گئی اور ویاکام 18 اسٹوڈیوز اور مارفیلکس پیکچر کے اشتراک سے تیار کی گئی یہ فلم ایکشن اور حب الوطنی کے جذبے کو ظاہر کرے گی۔ ‘فائٹر’ 75ویں یوم جمہوریہ سے ایک دن پہلے 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہو رہی ہے۔

